پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں عالم دین مفتی احسان الحق جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مفتی احسان الحق کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہناہے کہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ چار روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کردیا گیا تھا۔