لاہور کے نجی بینک میں ہونے والی ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں نجی بنک میں ہونے والی ڈیڑھ کروڑ کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موصول ہو گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ ڈاکووں نے عملے کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر واردات کی۔ڈاکووں نے سکیورٹی گارڈز کو سب سے پہلے یرغمال بنایا اور سکیورٹی گارڈز کے بعد بنک کے عملے کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا
آدھے گھنٹے تک ڈاکو بینک میں واردات کرتے رہے ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہےکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔