بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پشاور میں بی آر ٹی سروس کل سے بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بی آر ٹی سروس چلانے والی نجی کمپنی کے 38 کروڑ روپے کے بقایا جات میں سے 25 کروڑ روپے ادا کردیے ہیں، بی آر ٹی سروس کسی صورت بند نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی کے ذمے حکومت کے بھی بقایاجات ہیں، نجی کمپنی نےایک ماہ میں جگہ خالی کرنے اور بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔