پشاور کے علاقے سربند اچینی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید کے مطابق پولیس چوکی اچینی پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
ہارون الرشید نے بتایا کہ پولیس نے حملہ پسپہ کردیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 سے 10 تھی۔