پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈاکٹرز اور نرسزز پر مشتمل وفد نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے سانحہ کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان آمد پر ڈاکٹرز اور نرسز کے وفدکو 9 اور 10 مئی کو جلائی گئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے عملے نے 9 مئی کے دل سوز واقعات پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہونے اور پرامن احتجاج پر زور دیا۔
ڈاکٹرز کے وفد نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ہو، اُسے اس حال میں دیکھنا یقیناً قابل مذمت ہے جو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا، یہ ہمارا قومی اثاثہ ہے۔
ڈاکٹرز کے وفد نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9مئی میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔