تھری ایم پی او میں گرفتار تحریک انصاف رہنما علی محمد کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔
پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کو ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ جو پریس کانفرنس نہیں کرتا اس کو پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے، جو پریس کانفرنس کرتا ہے ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے، ایک پریس کانفرنس پر کس طرح اتنے سنجیدہ الزامات ختم ہوجاتے ہیں۔