مینگورہ میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

سوات کے علاقے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔