واشنگٹن:امریکہ نے یوکرائن کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس سے لڑائی کے لئے یوکرائن کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار بحفاظت تلف کردیئے ہیں،یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لایا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم نے کہا ہے کہ خطرناک کیمیائی مادے ایسے تباہ کئے گئے ہیں کہ دوبارہ حاصل نہ کئے جاسکیں۔دوسری جانب پینٹاگون نے بھی امریکی صدر کے یوکرائن کو کلسٹر بم دینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
نائب امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کلسٹر بموں کے غیر ذمہ دارانہ کو استعمال روکنے کے لئے یوکرائن سے رابطے میں ہیں۔ ڈیموکریٹس نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے بچوں اور عام شہریوں کو خطرات ہوں گے۔