متحدہ عرب امارات بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سمیت گرمی سے ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں اس سال پہلی بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 50.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مقامی ڈاکٹروں کی جانب سے شہریوں کو گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ابوظبی میں ایک مقامی ڈاکٹر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے باعث بیمار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔