خیبر: پاک افغان سرحد طورخم پر افغان فورسز اور ایف سی اہل کاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہاتھا پائی میں ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے، جس سے پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقامی مزدوروں کی آمدورفت پر افغان فورسز اور ایف سی حکام کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ ایف سی حکام افغان مزدور بچوں کو سرحدی گزرگاہ پر روک رہے تھے۔