یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا کر دیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی مستحقین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی ،بی آئی ایس پی کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے سسبڈی ختم کردی گئی ہے۔