تین ماہ میں گیارہ کھرب روپے قرض لیا جائے گا

‏اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت تین ماہ (اگست تا اکتوبر) میں مقامی بینکنگ سیکٹر سے گیارہ کھرب روپے سے زائد قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سے 8.25 کھرب روپے مارکیٹ ٹریژری بلز کے لیے چھ نیلامیوں کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔‏

‏طویل مدتی سیکیورٹی فروخت سے دو کھرب روپے اور متغیر اجارہ/سکوک کی شرح سے 510 ارب روپے اور فکسڈ اجارہ/سکوک کرایہ کی شرح سے 330 ارب روپے حاصل کئے جائیں گے۔ ‏

‏قرض لینے کے اس حکمت عملی اور اس کی کامیابی کے امکانات سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تفصیلات جاری کی ہیں