پٹرول کی فی لیٹر قمیت میں 15روپے اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافےکا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔

دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے ۔

موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔