روسی تیل کامیابی سے ریفائننگ کے مرحلے سے گزرا، پاکستان ریفائنری کا بیان

پاکستان ریفائنری نے روسی خام تیل امپورٹ روکنے کی تردید کردی۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان ریفائنری نے روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا۔

انڈسٹری ذرائع نے بتایاکہ عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے جبکہ پیٹرول کم بن رہا تھا

تاہم اب پاکستان ریفائنری نے روسی خام تیل امپورٹ روکنے کی تردید کردی۔

اعلامیے کے مطابق روسی تیل کامیابی سے ریفائننگ کے مرحلے سے گزرا، بہتر کاروباری شرائط پر تیل ملا تو دوبارہ ریفائنگ کی جائے گی۔