مشی گن ائیرشو میں فائٹر جیٹ مگ 23گرکر تباہ

امریکا میں ہونے والے مشی گن کے روایتی ائیر شو میں فائٹر جیٹ  مگ 23 خرابی کے بعد زمین پر گرکر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں دونوں پائلٹ بروقت جہاز  سے نکلنے میں کامیاب  رہے اور محفوظ رہے۔

خوش قسمتی سے شعلوں میں لپٹا سوویت دور کا فائٹر جیٹ مگ 23  قریبی پارکنگ میں خالی گاڑیوں پر گرا تاہم حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔