روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر 302 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر 3 روپے سے زائد مہنگا ہونے کے بعد 291 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 288.49 روپے پر بند ہوا تھا۔