پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر ردو بدل ہوگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر ردو بدل ہوگا۔ نگران حکومت عوام کو مہنگائی کی آگ سے محفوظ رکھے گا یا جلتی پر مزید تیل ڈالے گی؟ فیصلہ آج ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی یا اُن میں اضافہ ہوگا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔ حتمی منظوری نگران وزیراعظم دینگے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے تک اضافہ بنتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 21 جولائی کے مقابلے میں تین ڈالر فی بیرل زیادہ ہوئی ہے۔