پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40 فیصد کی کمی ریکارڈ

کراچی:ملک میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی کل مالیت 418 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

رواں سال جون میں پٹرولیم مصنوعات 40فیصد کمی کے ساتھ 252ارب روپے تک پہنچ گئیں۔