پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری روز کے دوران141 اعشاریہ 35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کو توقع ہے کہ یہ رفتار برقرار رہے گی۔
آج کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 141۔35 پوائنٹس یا 0۔29 فیصد اضافے کے ساتھ 48،565۔75 پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 340 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 160 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 155 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔