عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی خام سٹاک میں کمی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 1.23 ڈالر کم ہوکر 83.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت بھی 1.33 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 79.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دونوں بینچ مارک پچھلے سیشن میں ایک فیصد سے زیادہ گر کر 8 اگست کے بعد سب سے کم سطح پر ہیں۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی خام تیل کی انوینٹریز مضبوط برآمدات اور ریفائننگ رن ریٹ پر گزشتہ ہفتے تقریباً 60 لاکھ بیرل تک گر گئیں، باوجود اس کے کہ خام تیل کی پیداوار اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے کیونکہ کورونا وبائی مرض کی وجہ سے عالمی سطح پر ایندھن کے استعمال (کھپت) میں نمایاں کمی آئی ہے۔