پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مندی کے بعد مثبت زون میں اختتام

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد کاروبار کا مثبت زون میں اختتام ہوا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان رہا تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام مثبت زون میں ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 48 ہزار پوائنٹس کی حد گر کر دوبارہ بحال ہوگئی، 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 325 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر دس کروڑ 13 لاکھ 96 ہزار 353 حصص اور 7 ارب 83 کروڑ 59 لاکھ 28 ہزار 636 روپے کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 48 ہزار 146 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔