لاہور: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے تمام بکنگ آفسز 17 اگست کو احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکرٹری جنرل سی بی اے لاہور رانا کاشف کے مطابق پی آئی اے کے ملک بھر کے بکنگ آفسز احتجاجاً دو گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔
رانا کاشف نے کہا کہ بکنگ آفسز سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک بند رکھیں جائیں گے اور احتجاج کے دوران مسافروں کو ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔
پی آئی اے کا احتجاج نجکاری اور ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔