اسلام آ باد: گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی برآمدات میں جون 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 40.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی برآمدات میں 40.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2022 کے دوران 431ملین روپے کی گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی برآمدات کی گئی تھیں جو جون 2023 میں 40.3فیصد کے اضافے کے بعد 604ملین روپے تک پہنچ گئیں۔