برزایلین فٹ بال کھلاڑی نیمر جونیئر اُور سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے درمیان معاہدہ: شاہانہ مراعات کی تفصیلات جاری

سماجی رابطہ کاری کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) کے صارف ورلڈ آف اسٹیٹسکس نے برازیل کے 31سالہ فٹ بال کھلاڑی نیمر جونیئر کی سعودی عرب ٹیم الہلال میں شمولیت کے معاہدے کی تفصیلات کا خلاصہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ‏نیمار جونیر کو سعودی عرب میں درج ذیل مراعات ملیں گی۔ 

انہیں سالانہ 10 کروڑ یورو تنخواہ ملے گی۔ ایک گھر ملے گا جس میں 25 خوابگاہیں (کمرے) ہوں گے۔ دس ضرب چالیس فٹ کا سوئمنگ پول (تالاب) ملے گا جبکہ بھاپ کے تین کمرے (سوانا) ملیں گے۔ پانچ گھریلو ملازمین دیئے جائیں گے۔ دنیا کی مہنگی ترین تین گاڑیاں دی جائیں گی جن میں بینٹلے کانٹیننٹل جی ٹی، آسٹن مارٹن ڈی بی ایس، لیمبرگینی کے علاؤہ چوبیس گھنٹے (کل وقتی) ڈرائیور کی سہولت بھی دی جائےگی۔ 

نیمار جونیئر کے جملہ قیام و طعام کے اخراجات بھی فٹ بال کلب کی جانب سے ادا کئے جائیں گے۔  وہ جب اُور جہاں جانا چاہیں اُنہیں نجی طیارے کی سہولت میسر ہوگی اُور اس کے علاؤہ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی ایسا پیغام (پوسٹ) جاری کریں گے جو سعودی عرب کی شہرت و ساکھ سے متعلق ہو تو اُس ہر ایک پیغام کے عوض اُنہیں پانچ لاکھ یورو الگ سے دیئے جائیں گے یعنی جس قدر زیادہ پیغامات وہ سوشل میڈیا پر جاری کریں گے اُسی قدر اُن کے معاوضے میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

Son dakika | Al Hilal, Neymar transferini resmen açıkladı! - Futbol  Haberleri - Spor