ڈالر روپے پر بھاری، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.08 پیسے بڑھ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 296 کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 302 روپے تک جا پہنچا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کی قدر مزید ایک روپے 8 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر کے نرخ 296 روپے پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے اضافے سے 302 روپے پر آگئی۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ کا فرق 3 دن میں 10 سے کم ہوکر 6 روپے پر آگیا ہے، آئی ایم ایف نے انٹر بینک اور اوپن میں ڈالر ریٹ میں فرق 1.25 فیصد رکھنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 294.93 روپے سے کم ہو کر 294.92 پر آگئی تھی۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 300 سے زائد ہوگئی ہے۔