بھارت کی ریاست بہار میں علی الصبح صحافی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ومل کمال یادیو کو صبح ساڑھے 5 بجے دروازہ کھٹکھٹا کر اور آواز دے کے بلایا گیا جس کے بعد گھر کا دروازہ کھولنے پر نامعلوم شخص نے اس پرگولیاں برسا دیں۔
بھارتی پولیس کے مطابق مقتول مقامی اخبار میں کام کرتا تھا جبکہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا ،ابتدائی تحقیقات سے شبہ ظاہر ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پڑوسیوں سے پرانے اختلافات کی وجہ سے پیش آیا،ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔