سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر قلیل مدتی افراط زر (مہنگائی کی شرح) میں سال بہ سال کی بنیاد پر 57.17 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا بنیادی محرک (وجہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مہنگائی کی یہ شرح گزشتہ ہفتے کے 30.82 فیصد تھی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر حساس قیمتوں کے انڈیکس (ایس پی آئی) سے جانچ کی جانے والی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ چار ہفتوں سے مسلسل اضافے کا رجحان ظاہر کرتا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6.40 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 7.29 فیصد اضافے کی وجہ سے تمام اشیا و اجناس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔