شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 11 مزدور جاں بحق

‏شمالی وزیرستان کے علاقے گلمیر کوٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم 11 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔‏

‏شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔‏

‏زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‏

‏دریں اثنا ‏‏نگراں وزیراعظم‏‏ انوار الحق نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔‏

‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بارے میں جان کر دکھ ہوتا ہے جس میں 11 بے گناہ مزدور ہلاک ہوئے۔‏