‏جڑانوالہ : گرجا گھروں میں معمول کی خدمات و عبادات بحال

‏جڑانوالہ کے گرجا گھروں میں پرتشدد واقعات کے بعد اتوار کے روز معمول کی خدمات و عبادات بحال کر دی گئی ہیں۔‏

‏صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحیوں کے ایک محلے میں 90 سے زائد مسیحی گھروں اور 21 گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔‏‏

‏انسپکٹر جنرل پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ 160 میں سے 170 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت بذریعہ ٹیکنالوجی، موبائل فون جیو فینسنگ، سوشل میڈیا اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈز سے حاصل کردہ ڈیٹا کے استعمال سے ہے۔‏