پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور تجزیہ کاروں نے اس گراوٹ کی وجہ ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کو قرار دیا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 47.447 پوائنٹس یا 95.770 فیصد کمی کے ساتھ 54,1.6 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں بہتری کے باوجود معیشت اب بھی کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی کا بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات کو بڑھا رہا ہے خاص طور پر جب افراط زر اب بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضوں کے تصفیے کے بارے میں وضاحت کا فقدان بھی سرمایہ کاروں کے جذبات کو متاثر کر رہا ہے۔