پاکستان نے مالی سال23-2022ء (بارہ ماہ) کے دوران مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات فراہم کرکے 340۔2605 ملین امریکی ڈالر کمائے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل مالی سال دوہزار اکیس بائیس کے دوران خدمات کے شعبے میں 2,619.100 ملین ڈالر آمدنی ہوئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں نصف فیصد سے کچھ زیادہ کمی ہوئی ہے۔
جولائی تا جون (2022-23) کے دوران کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ مالی سال کے 2,109.370 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2,110.990 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
کمپیوٹر سروسز میں سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 4.36 فیصد کمی دیکھی گئی جو 795.464 ملین ڈالر سے بڑھ کر 760.780 ملین ڈالر ہوگئی جبکہ ہارڈ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات 87.97 فیصد اضافے کے ساتھ 2.918 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.485 ملین ڈالر رہ گئیں۔
کمپیوٹر سافٹ ویئر سے متعلق خدمات کی برآمدات اور درآمدات میں بھی 5.58 فیصد اضافہ ہوا جو 566.393 ملین ڈالر سے بڑھ کر 598.020 ملین ڈالر جبکہ مرمت اور بحالی کی خدمات کی برآمدات 2.855 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.446 ملین ڈالر ہوگئیں۔
اس کے علاوہ دیگر کمپیوٹر سروسز کی برآمدات 0.09 فیصد اضافے سے 743.149 ملین ڈالر سے بڑھ کر 743.850 ملین ڈالر رہیں۔
دریں اثناء اس عرصے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات میں 5.54 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5.230 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.520 ملین ڈالر ہوگئی۔