انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا نے صوابی میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد گروہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تظیم ٹی ٹی پی سیف اللہ گروپ سے ہے، دہشت گردوں کے پانچ حملوں میں سات پولیس پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ باجوڑ ایف سی گاڑی حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ جے یو آئی جلسے میں ہونے والے حملے میں بھی کچھ گرفتاریوں کیں ہیں۔