ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء کے دوران روپے کی مد میں ملکی برآمدات میں68۔17 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے زیادہ ہے۔
پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء کے دوران برآمدات 581,102 ملین روپے ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 493,786 ملین روپے کے مقابلے میں 17.68 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
ماہانہ بنیادوں پر موازنہ کیا جائے تو پاکستان کی برآمدات میں 13.95 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جون 2023ء میں کل برآمدات 280،675 ملین روپے تھیں۔