26 سرکاری ملازمین کے کالعدم تنظیموں سے روابط کا انکشاف 

لاہور: پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکمہ جات کے 26 سرکاری ملازمین کے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے کسی نہ کسی شکل میں روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ان 26 سرکاری ملازمین کا تعلق پنجاب پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن، واپڈا اور دیگر سرکاری محکموں سے ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کا کانسٹیبل فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ 

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان 26 سرکاری ملازمین میں سے دو ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے جبکہ 8 ملازمین فرار ہیں 16 ملازمین سزاؤں کے باوجود ملازمتیں کر رہے ہیں۔