اسلام آباد: آئی ایم ایف نے نجی پاور کمپنیوں کے بقایا جات کا پلان منظور کرلیا۔پلان کے تحت گردشی قرضوں کی ادائیگی میں تیزی لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نئے پلان کے تحت ادائیگیوں کا شیڈول تاریخی طور پر تیز کردیا گیا۔ادائیگیاں کرنے کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 بار بڑھائی گئی۔ضرورت پڑی تو فی یونٹ قیمت مزید بڑھائی جائے گی۔
اور نان ٹیکس محصولات میں نمایاں کمی واقع ہونے پر ستمبر اور اکتوبر میں نئی قیمتوں کا شیڈول سامنے آنے کا امکان ہے۔رواں مالی سال کے آخر تک 2ہزار 130 ارب روپے کی ادائیگیاں لازم ہوں گی۔
گزشتہ مالی سال کے دوران قابل ادائیگی رقم 2 ہزار 310 روپے تک پہنچ چکی تھی۔حکومت نے نجی پاور پروڈیوسرز کے 1430 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔