شانگلہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق، 17زخمی

شانگلہ میں جیپ کے بریک فیل ہونے اور کھائی میں گرنے کے سبب تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

 شانگلہ کے علاقے چکیسر میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک جیپ کھائی میں جاگری، نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جس کے بعد  تمام زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔