ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 299 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
قبل ازیں انٹربینک میں ڈالر 11 مئی کو ریکارڈ سطح پر تھا، 11 مئی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک امریکی ڈالر 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 312 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔