انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرمزیدمہنگا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 312 ہو گئی، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر 312 میں بھی دستیاب نہیں۔