رحیم یار خان میں نویں جماعت کی طالبہ نے ایک مضمون میں فیل ہونے پر مبینہ خودکشی کر لی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ اور طعنوں کے خدشے پر حساس دل کی طالبہ نے پستول سے خود کو فائر مار لیا اور دم توڑ گئی، دلسوز واقعہ رحیم یار خان کی سخی سرور کالونی میں پیش آیا جہاں طالبہ رزلٹ آنے پر کمرے میں بند ہو گئی۔
گھر والوں کو پستول چلنے کی آواز آئی تو وہ دوڑ کر گئے، دروازہ اندر سے بند ہونے کے سبب توڑا گیا تو لڑکی خون میں لت پت پڑی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ اور طعنوں کے خوف سے اپنی جان لی۔