پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس تقریباً 500 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار کے قریب پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان ہے، اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 550 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق انڈیکس 499 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 994 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی بینکوں میں ڈالر کی قدر 300 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 310 سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔