ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والے انڈس موٹرز پلانٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ

پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانیوالے انڈس موٹرز نے اپنا پیداواری پلانٹ 25 اگست 2023ء سے 6 ستمبر 2023ء تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز پاکستان نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا۔

 

انڈس موٹرز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں بڑے معاشی چینلجنز کا سامنا رہا، ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں نمایاں اضافے ہوا اور مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید مسلسل کم ہوتی گئی۔

 

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مالی سال 2022-23 میں نئی گاڑیوں کی طلب میں مسلسل کمی کا سامنا رہا اور خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا رہا۔