انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہو کر 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 اگست کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔