سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھراضافہ

  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر بڑھ کر 1919ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2900روپے اور 2486روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 235500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 201903روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 24.87روپے کے اضافے سے 2443.41روپے پر آگئی۔