پنجاب کے ضلع وزیرآباد میں ماں بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ رحیم پورہ میں پیش آیا جہاں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور تیرہ سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کے مطابق بلال نامی ملزم نے پہلے بیوی اور بیٹی کو کلہاڑیوں سے زخمی کیا اور بعد میں فائرنگ کردی ، ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعہ پولیس تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ۔