ہزارہ موٹروے ہاتھی میرا گاوں کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس حادثے کا شکارہوگئی
ذرائع کے مطابق حادثہ ٹویوٹا ہائی ایس کا ٹائر کھل جانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی پل سے نیچے جا گری، ذرائع کے مطابق گاڑی میں 13 افراد سوار تھے جن میں دو عورتوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی جبکہ 6 افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 اطلاع ملتے ہی حرکت میں آ گئی اور چار ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ان کے علاوہ جاں بحق افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔