پشاور مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب، 300 مرغیاں برآمد۔ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں : محکمہ خوراک

 پشاور میں محکمہ خوراک کی جانب سے مردہ مرغیاں سپلائی کئے جانے کی اطلاع پر کاروائی

300 مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے چرگانو چوک میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے گروپ کے گودام پر چھاپہ مارا جس میں گودام سے 300 مردہ مرغیاں برامد کر لی گئِیں اور کارروائی کے دوران مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالا ملزم بھی دھر لیا گیا۔ محکمہ خوراک کے مطابق 300 مردہ مرغیاں قبضے میں لے کر تلف کردی گئیں جبکہ ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔