ماں کو بچاتے ہوئے بیٹا بھی دریا میں ڈوب گیا

چترال: خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ماں کو بچاتے ہوئے بیٹا بھی دریا میں ڈوب گیا۔

چترال میں کجو کے مقام پر ماں اور بیٹا شام کے وقت کھیتوں میں کام کر کے واپس گھر جارہے تھے تو خاتون پھسل کر دریا میں گر گئیں۔

بیٹے نے جب یہ منظر دیکھا تو ماں کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی اور خود بھی لاپتہ ہوگیا۔


مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد تیراکوں نے آکر لاشوں کو تلاش کرنے کا کام شروع کیا تاہم اندھیرے اور دریا میں طغیانی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں تلاش کرنے کے لیے صبح ریسکیو آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔