نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے لاہو ر اسلام آباد موٹروے (ایم 2) پر ٹول ٹیکس ایک بار پھر بڑھا دیا۔
این ایچ اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول ٹیکس میں یہ اضافہ 25اگست 2023ءسے 26اگست 2024ءتک نافذ العمل رہے گا۔
اضافہ شدہ ٹول ٹیکس ریٹ کے مطابق کار، جیب اور پک اپ کو فی کلومیٹر 3.07روپے ٹول ٹیکس دینا ہو گا ، جو ایم ٹو پر مجموعی طور پر 1100روپے ہو گا۔ ویگن کو 5.15روپے فی کلومیٹر اور مجموعی 1ہزار 840روپے، کوسٹر کو 7.22روپے فی کلومیٹر اور مجموعی طور پر 2ہزار 590روپے ٹول ٹیکس دینا ہو گا۔
اسی طرح اضافے کے بعد اب کوچ سے 10.29روپے فی کلومیٹر اور مجموعی 3ہزار 690روپے، ٹرک سے 13.39روپے فی کلومیٹر اور مجموعی 4ہزار 800روپے اور ٹرالر سے 17.22روپے فی کلومیٹر اور مجموعی طور پر 6ہزار 170روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔