سوشل میڈیا پر غیر ملکی سیاح میاں بیوی کے ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کے رویے پر ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ غیر ملکی سیاح میاں بیوی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس پر ترجمان کے پی پولیس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مہمان جوڑے سے کسی اہلکار نے بدسلوکی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرکے طورخم اور بعد میں پشاور منتقل کردیا گیا، خیبر پولیس نے قبائلی رسم و رواج کے مطابق انکو عزت دی جو کہ پولیس کے ترجیحات میں شامل ہیں۔
26 تاریخ کو غیر ملکی جوڑا بغیر اطلاع کے افغانستان جا رہا تھا، بازار میں غیر ملکی جوڑے کو دیکھ کر شہریوں کی ایک بڑی ہجوم انکے اردگرد جمع ہوگیا تھا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ان سے ضروری کاغذات دیکھانے کا کہا، غیر ملکی جوڑا روس تعلق رکھتا تھااور انکی انگریزی بھی کمزور تھی جبکہ پولیس اور دیگر افراد انکی بات سمجھنے سے قاصر تھے ہجوم کو منتشر کیا گیا تاہم وہ ہجوم کو دیکھ کر تھوڑے ڈر گئے تاہم انہیں ہراساں کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں پر امیگریشن عملے نے ویزہ ایکسپائری اور دوسرے کاغذات نامکمل قرار دے کر انکو افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی، اس کے بعد دوبارہ پولیس سیکورٹی میں انکو طورخم سے کارخانوں چیک پوسٹ تک پہنچایا گیا اور باقاعدہ پشاور پولیس کے حوالہ کیے۔
روزانہ کی بنیاد پر غیر ملکی خواتین و مرد سیاح ضلع خیبر آتے اور جاتے ہیں جنکو پولیس سیکیورٹی فراہم کرتی ہے لہذا سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرکے اپنے علاقے، قبائل اور پولیس کو بدنام نہ کریں۔