بجلی کے بعد چینی کا بحران بھی سراٹھانے لگا ،ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے سے تجاوز کر گئی۔رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں چینی فی کلو 172 روپے میں مل رہی ہے،کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے تک جا پہنچی، اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 165 روپے فروخت ہوتی رہی ،پشاور میں ایک کلو چینی 165 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
جبکہ سیالکوٹ میں 1 کلو چینی 160 روپے کی ہو گئی، راولپنڈی میں بھی فی کلو چینی 160 روپے کی ہو گئی،لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔